ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی کیلئے جدید ڈیجیٹل انوائس سسٹم متعارف  

لاہور(خبرنگار) محکمہ لوکل گورنمنٹ نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دینے کیلئے ایک جدید ڈیجیٹل انوائس سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ اس مقصد کے تحت صوبہ بھر سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے 50 سے زائد آئی ٹی نمائندگان کیلئے ایک عملی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے خود کی۔ ورکشاپ کے دوران نثار احمد، منیجر ایم آئی ایس، لوکل گورنمنٹ نے شرکاء کو ڈیجیٹل انوائس کے طریقہ کار اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا۔ مریم زیب، سینئر منیجر پی آئی ٹی بی نے سسٹم کے تکنیکی استعمال پر تفصیلی لیکچر دیا۔ سیکریٹری بلدیات نے کہا پاکستان میں پہلی بار ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں ڈیجیٹل انوائس کا نفاذ کیا جا رہا ہے جو مئی 2025 سے باقاعدہ طور پر شروع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن