لاہور (خصوصی نامہ نگار)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اعلامیہ کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا حکومت کے بھارت مخالف بروقت اقدامات پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے۔بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو لاکھوں علماء و مشائخ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ بھارتی گیڈر بھبکیوں سے مرعوب مرعوب نہیں ہونگے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کروایا جائے۔