پاکستان سپر لیگ 11 میں  8 فرنچائز، 5 شہر میزبان، فیصل آباد، سیالکوٹ نئی ٹیمیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل 11 ونڈو سیٹ،8 ٹیمیں،5 وینیوز کنفرم، پی ایس ایل 11 کی ونڈو بھی ری شیڈول ہوگی۔اگلے سال مارچ میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیلا جانا ہے،اس کے سبب پاکستان سپر لیگ کا 11 واں ایڈیشن اپریل،مئی میں ہوگا جو ایک بار پھر آئی پی ایل سے ٹکرائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 2026 ء میں 8 ٹیمیں شریک ہونگی۔فیصل آباد اور سیالکوٹ کے نام سامنے آئے ہیں۔معاملات فی الحال خفیہ ہیں۔رمضان المبارک کا اگلے 3 سال فروری میں آنا بھی پی ایس ایل ونڈو کی تبدیلی کی وجہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے 5 سالہ کرکٹ پلانز میں اسے سامنے رکھ کر کرکٹ کلینڈر مرتب کررہا ہے۔اس میں اہم باتیں پاکستان سپر لیگ اور سال کے شروع کے 3 ماہ کی انٹرنیشنل مصروفیات کو سامنے رکھنا ہے۔پاکستان کرکٹ کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل 11 اپریل کے ابتدائی عشرے میں شروع ہوگی۔اس سے قبل مردوں کا ٹی 20 ورلڈکپ 2026 ء فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائیگا۔پاکستان میں پی ایس ایل اور بھارت میں آئی پی ایل ایک ہی وقت ہوگی،جیسا کہ اس سال ہورہا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ایس ایل 2026 ء سے ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کرنے کے منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ٹیمیں بڑھانے کیلئے سیالکوٹ اور فیصل آباد کے نام سامنے آئے ہیں۔ پی ایس ایل وینیوز میں راولپنڈی،کراچی،لاہور،ملتان کیساتھ فیصل آباد وینیو کا اضافہ ہے۔چھٹے وینیو کیلئے فیصلہ اگلے 4 ماہ میں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن