قصور(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قومی انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے فیلڈ میں متحرک رہے، کوٹ غلام محمد ا و ر ملحقہ علاقوں کا اچانک دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی انگلیوں پر پولیو نشا نا ت ، گھروں کی ڈور مارکنگ اور ویکسی نیشن کے عمل کا بغور معائنہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل ا قبا ل اور ان کی ٹیم بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھی۔ ڈی سی نے پولیو ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ موثر انداز میں ا پنے فرائض سرانجام دیں۔پولیو ٹیمیں والدین کو پولیو جیسی بیماری سے بچاؤ اور ویکسین کی اہمیت کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کریں۔ اْن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور کو پولیو فری ضلع بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔دورے کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک عطائی میڈیکل لیبارٹری پر چھاپہ مارا گیاجسے لائسنس نہ ہونے کی بنا پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔