نواز شریف ذاتی مفادات پر قومی مفادات ترجیح دیتے ہیں: سیف الملوک کھوکھر

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، سید توصیف شاہ،صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ پاکستان سے شروع ہوتا اور اسی پر ختم ہوتا ہے۔ نواز شریف اپنے ذاتی مفادات پر قومی مفادات ترجیح دیتے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی لیڈرشپ نے ہمیشہ قومی معاملات پر اتفاق رائے کی بات کی ہے۔ ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے۔ میاں نوازشریف بہادری اور ثابت قدمی سے ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا سامنا کیا۔ گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہی ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوش حالی نوازشریف کے مقدر میں لکھی ہے۔ انہوں نے ہی ملک سے لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی ختم کی تھی، اب مہنگائی میںبھی کمی کا وعدہ پورا کریں گے۔ نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ وہ اب معاشی طورپر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ ہم عوام کے چہروں پر اطمینان اورمعاشی آسودگی دیکھنا چاہتے ہیں۔ عوام اپنے ووٹ سے نوازشریف کو مضبوط کریں، مہنگائی ہم کم کردیں گے۔

ای پیپر دی نیشن