برسات ،پودوں کو مضر اثرات سے بچانے کیلئے نکاسی آب کا بندوبست کریں:ترجمان

ملتان (جنرل رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان موسم برسات کے مضر اثرات سے پودوں کو بچانے کیلئے نکاسی آب کا فوری بندوبست کریں کیونکہ پانی 24 تا36 گھنٹے تک کھڑا رہے تو پودوں کی جڑیں گلنے کی وجہ سے اْن کے سوکھنے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے لہذٰا ایسی کسی بھی صورتحال میں پیٹر پمپ سے فوری نکاسی کا اہتمام کریں۔باغبان جہاں تک ممکن ہو کہ باغات کے تمام کھالوں کو صاف ستھرا رکھیں ۔ موسم برسات میں نمی کے باعث بعض بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں جن میں سٹرس کنکر،سٹرس سکیب،سٹرس میلا نوزوغیرہ شامل ہیں۔ان بیماریوں کے تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے زرعی زہروں کا سپرے کریں۔

ای پیپر دی نیشن