لاہور (کلچرل رپورٹر) بھارتی سفارتخانے نے ہدایت کار سید نور کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اپنی فلم ”ووہٹی لے کے جانی اے“ کی پوسٹ پروڈکشن کے لےے بھارت جانا تھا۔ بھارتی سفارتخانہ نے کی طرف سے انکار کے بعد اب وہ اپنی فلم کی پوسٹ پروڈکشن کے کام کے لےے بنکاک جائیں گے۔