سیدنا ابو بکر الصدیق ؓکی حیات طیبہ مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے، وصام آفتاب

ق

 مری(بیورو رپورٹ)سیدنا ابو بکر الصدیق ؓکی حیات طیبہ مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے،آپ کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو سب سے پہلے اسلام لائے اور اپنی زندگی کو اسلام کیلئے وقف کر دیا، انھوں نے اپنی زندگی میں بہت سی خدمات سر انجام دیں، آپ کی صداقت اور امانت کی بدولت آپ کو صدیق کا لقب ملا ان خیالات کا اظہار معاون اطلاعات اہلسنت والجماعت گلشن اسلام دیول وصام آفتاب نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ آپؓکی خلافت دو سال تین ماہ دس دن رہی اور آپ نے گیارہ لاکھ مربع میل پر اسلام کا پرچم لہرایا اور 22 جمادی الثانی سن 13 ہجری کو آپ اس دنیا سے رخصت ہوئے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں سیدنا ابو بکر الصدیقؓ کی یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کرے اور اسی سلسلے میںآج مری جی پی او چوک میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن