راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران نرنکاری بازار تاجر خدمت گروپ کے نو منتخب کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز راولپنڈی جم خانہ کلب میں ممتاز تاجر رہنما ، چیر مین شیخ صداقت اور الیکشن کمشنر شیخ محمد یوسف کی موجودگی میں ہوئی۔ نو منتخب صدر شیخ محمد الیاس گوگا ،سنیئر نائب صدر مہتاب عباسی، نائب صدر صنوبر خان، جنرل سیکرٹری چوہدری غالب ،جوائنٹ سیکرٹری فرخ رفیق ملک،فنانس سیکرٹری شیخ شہزاد،سیکرٹری اطلاعات و نشریات شیخ عمر جاوید نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ بعد میںچیر مین شیخ صداقت، نو منتخب صدر شیخ محمد الیاس گوگا نے کہا کہ تاجروں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔نر ننکاری بازارکے تاجروں کے دیرینہ مسائل حل کریں گے ۔دریں اثناء وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے چیرمین صداقت شیخ ،صدر شیخ الیاس گوگا سمیت تمام عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد دی . ور امید ظاہر کی کہ کہ شیخ الیاس گوگا، چیر مین شیخ صداقت تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اورنرنکاری بازار میں ایک فلٹر یشن پلانٹ،واش روم کی منظوری دی جلد اس پر کام شروع ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ تاجر برادری کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کرے گی۔