مرکزی انجمن تاجران کلرسیداں کا اجلاس، کل تمام بازار بند رکھنے کا اعلان  

 کلرسیداں(نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس زیر صدارت چوہدری زین العابدین عباس منعقد ہوا جس میں چوہدری ضیارب منہاس، مشکور حسین، چوہدری نعیم بنارس، چوہدری طارق تاج،شیخ نزاکت حسین، وقاص جاوید، محمد صغیر،نعیم اشرف و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے 26 اپریل بروز ہفتہ کلرسیداں کے تمام بازار مارکیٹیں اور کاروباری ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا اور اپیل کی گئی کہ ہر چھوٹا بڑا دوکاندار اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے 26 اپریل کو شٹرڈان ہڑتال کا حصہ بنیں۔

ای پیپر دی نیشن