پاکستان ،کوریا میں مضبوط، نتیجہ خیز ، بلاتعطل دوطرفہ تعلقات ہیں: کورین سفیر 

لاہور(لیڈی رپورٹر) کورین سفیر کی قیادت میں وفد نے پی ایچ ای سے افسران کے ہمراہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیااور وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرسے ملاقات کی۔ پاکستان اور کوریاکے مابین مضبوط، نتیجہ خیز اور بلاتعطل دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک میں تدریسی روابط کو ترویج دینے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ بات کورین سفیر نے ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات کے دوران کہی۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے بتایا کہ یو ای ٹی بین الاقوامی شہرت کی حامل ہے اسی وجہ سے یہاں مختلف ممالک سے طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا آپس میں اساتذہ اور طلبہ کے تبادلے کیساتھ ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبہ جات میں باہم تحقیق کو فروغ دینے کیلئے معاہد ہ کی گنجائش موجود ہے جس سے یقینی طور پر دو طرفہ تعلقات کو واضح مقصدیت حاصل ہو سکے گی۔ وفدنے کہا کوریامیں انجینئرنگ کے شعبہ میں بہت صلاحیت موجود ہے جس سے پاکستانی اداروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دو طرفہ تدریسی اداروں کے مابین تعلقات قائم کروانے میں سفارتخانہ معاون ثابت ہو گا تاکہ انجینئرنگ کی تعلیم اورایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن