نوجوانوں میں پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کیلئے روڈا ،پی وی ٹی سی میںایم او یو 

لاہور (نیوز رپورٹر) نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے روڈا ہیڈ کوارٹرز میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ چیئرمین روڈا شاہد اشرف تارڑ نے باہمی  شراکت کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا اور اسے نوجوانوں کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے روڈا کی جاری کوششوں میں سنگ میل کے طور پر اجاگر کیا۔ ’’یہ مفاہمت نامہ صرف ایک تعاون نہیں ہے۔ یہ ایک معنی خیز اثر پیدا کرنے اور ایسی میراث چھوڑنے کا موقع ہے جس سے آئندہ نسلوں کو فائدہ ہوگا۔‘‘ عمران امین سی ای او روڈا نے کہا روڈا کے دائرہ اختیار میں جاری منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں مہارت کی ترقی بنیادی جزو ہے ہمیں فلاحی ریاست کے قیام کیلئے تکنیکی اداروں کی مہارت سے پورا فائدہ اٹھانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن