گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مقبوضہ کشمیر میں پیش آنیوالے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک منظم بھارتی سازش قرار دیتے ہوئے چیمبر آف کامرس کے سینئر رہنما علی ہمایوں بٹ، چوہدری آصف جٹ اور میاں محسن عزیز، حمیس گلزار مغل، اشتیاق بھٹی، رانا عمران خاں نے شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت جھوٹے واقعات گھڑ کر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اپنی ریاستی دہشتگردی اور کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم سے توجہ ہٹائی جا سکے۔