رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس ،لیپ ٹاپس تقسیم کی تیاریوں کا جائزہ  

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت لیپ ٹاپس سکیم کے اجراء کی حتمی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور تقسیم کار کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ لیپ ٹاپس تقسیم کے حوالے سے تقاریب تمام ڈویژنز میں منعقد کی جائیں۔ پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور مجموعی طور پر110000لیپ ٹاپس تقسیم کئے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا لیپ ٹاپس تقسیم کی پہلی تقریب رواں ماہ کے آخر میں لاہور میں ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب خود لیپ ٹاپس تقسیم کریں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن