عالمی مالیاتی ادارے مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے :فیاض مقصود

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) کے عہدیداروں فیاض مقصود مدنی،سید علی عباس، عبدالقدیر مغل ،بینش قمر ڈار، مقصود اشرف سبحانی نے کہاہے کہ اسلام نے زندگی گزارنے کے جو رہنما اصول واضح کئے ہیں آج ہمیں ان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اسلام ہی ہمارے تمام انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل فراہم کرنے کے ساتھ ترقی و خوشحالی کا راستہ دکھاتا ہے عالمی مالیاتی ادارے کسی بھی طور پرمسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے بلکہ انہوں نے ہی ہماری معیشت کو سودی نظام کے طابع کرکے تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے جوکہ اللہ اور اسکے رسول کے ساتھ کھلی جنگ کے مترادف ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سروے کے دوران کیا ۔

ای پیپر دی نیشن