لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ میچ میں سکیورٹی 2000 کی ٹیم نے ریجاس /باڑیز، ماسٹر پینٹس /شیخو سٹیل نے کریو لاجکس ،نیوایج کیبلز کی ٹیم نے اولمپیاء کی ٹیم کو ہرا دیا ۔ آج ساڑھے بارہ بجے لاہور سمارٹ سٹی کا مقابلہ ون ڈگری سے، ڈیڑھ بجے ایف جی /دین پولو کا مقابلہ ایس کیو سی گولڈ، اڑھائی بجے بلیک ہارس پینٹس کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس کیساتھ جبکہ ساڑھے تین بجے گارڈ گروپ /ذکی فارمز کا مقابلہ پلاٹینم ہومز سے ہوگا۔