بیگم نصرت بھٹو جیسی قربانیوں کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، رحمان ملک

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سابق وزیرِداخلہ اور  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  رحمان ملک نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو جیسی قربانیوں کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ بیگم نصرت بھٹو کو ان کی  برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کیلئے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی قربانیاں سب سے بڑھ کر ہیں جنہوں نے ضیاالحق کی بدترین آمریت کو للکارا اور ہر مشکل کا بہادری سے مقابلہ کیا۔  ملک، قوم اور جمہوریت کیلئے بیگم نصرت بھٹو نے اپنے شوہر، دو بیٹوں اور بیٹی کی قربانیاں دیں۔ بیگم نصرت بھٹو جیسی قربانیوں کی  پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ رحمان ملک  نے کہا کہ ان کے عزم و صبر و استقلال اور آمریت کیخلاف مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جدوجہد و ہمت پاکستانی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ آج کے دن ہم بیگم نصرت بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن