اسلام آباد)(نمائندہ نوائے وقت)مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کی وفاقی وزیر ریلوے و ایوی ایشن سے ملاقات وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ افسران قومی مسائل کو حل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں افسران کسی بھی دبا کا شکار ہوئے بغیر قواعد و ضوابط اور قانون پر عمل کریں۔ اپنے باس کو غلط کام پر نہ کہنا سیکھیں پی آئی اے کو کامیاب ادارہ بنانے کے لیے میرٹ پر مبنی نظام تیار کیا جا رہا ہے۔ پی آئی اے کی بحالی کے لیے روڈ میپ اور ایکشن پلان آخری مراحل میں ہے پی آئی اے وسط اور طویل مدتی کاروباری ماڈل تیار کر رہا ہے۔استنبول کے لیے برسوں بعد شروع کی گئی پروازوں نے پی آئی اے کے لئے پوری دنیا کھول دی ۔ نیشنل ایوی ایشن پالیسی میں تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
سعد رفیق