فاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی چیف جسٹس ہا ئیکو رٹ کے چیمبر پر حملہ کیس ،ملوث وکلاء کو بذریعہ اشتہار عدالت طلبی کے نوٹس جاری 

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیمبر پر حملہ کرنے اور تھوڑ پھوڑ میں ملوث وکلاء کو آج بذریعہ اشتہار عدالت طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں مقدمہ نمبر 34,33,37,40/2021میں مطلوب کلثوم رفیق ایڈووکیٹ ، کامران یوسفزئی ایڈووکیٹ ، احسن مجید گجر ایڈووکیٹ ، قیصر جدون ایڈووکیٹ ، فرزانہ مغل ، نازیہ بی بی ، یسمین راشد سندھوں ایڈووکیٹ ، اختر حسین ، اسد اللہ خان ، محمد آصف گجر ، محمد عمر، نصرت پروین ، سیف اللہ سندھو ، چوہدری ظفر علی وڑائچ ، راجا امجد ایڈووکیٹ ، خالد محمود اور حافظ ملک مظہر ایدووکیٹ کو اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے عدالت نے آج ہونے والی سماعت میں سمن کیا ہے واضح رہے کہ ان وکلاء کے خلاف عدالت عالیہ میں توڑ پھوڑ کے مقدمات زیر سماعت ہیں تاہم ان کی جانب سے سمن کی تعمیل نہ ہونے کے باعث عدالت اب انہیں اشتہارات کے ذریعے طلب کررہی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن