راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر نصیرآباد پولیس کی بڑی کاروائی، نوجوانوں خصوصا سٹوڈنٹس کو آئس فراہم کرنے والے 2 بڑے منشیات سپلائر گرفتار، 4 کلو سے زائد آئس برآمد، ملزمان کا تعلیمی اداروں کے سثوڈنس کو آئس سپلائی کرنے کا انکشاف، گرفتار ملزمان میں نوید اور اشتیاق شامل ہیں، ملزم نوید سے 3 کلو100 گرام آئس جبکہ ملزم اشتیاق سے 1 کلو 80گرام آئس برآمد ہوئی، ملزمان سے تفتیش کر کے چین آف سپلائی پر بھی کام کیا جارہا ہے، آئس کی بھاری مقدار کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی اور نصیرآباد پولیس ٹیم کو شاباش، نوجوانوں کو تباہی کے دلدل میں دھکیلنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔