جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بریڈنگ سیزن میں مختلف جگہوں پرجنگلی حیات کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں کسی بھی قسم کے شکار کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور غیر قانونی شکار پر مکمل پابندی ہے ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف اٹک ذیشان یوسف نے تحصیل جنڈ کے وزٹ کے موقع پرکیاانکا مزید کہنا تھاگزشتہ سیزن دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کے دو ماہ کے دوران 109 چالان کیے جس پر تقریبا 20 لاکھ جرمانہ کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے اور اب جنوری تا 20 مارچ تک تحصیل جنڈ سے 30چالان کیے ہیں جن پر 442700 سوروپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔