اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خا ن کی زیر صدارت کرائم کے حو الے سے سواں زون کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایس پی سواں زون، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ تمام پٹرولنگ یونٹ، ڈولفن، ابابیل ایمرجنسی ریسپانس یونٹس شہر کے تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید مو ثر بنائیں، رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی کو مزید موثر بنایاجائے، عبادت گاہوں، مارکیٹوں، تجارتی مراکز اور دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں،سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی کڑی نگرانی کریں، پٹرولنگ کو بامقصد اور موثر بنائیں، راہزنی،چوری اور مو ٹر سائیکل و کا ر چوری کے مقدما ت میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور برآمد گی کو یقینی بنائیں