مٹھیال (نامہ نگار) ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں یو نیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا کے کیمپس کا قیام ۔ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں ورچوئل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا کے باہمی اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ورچوئل یونیورسٹی کیمپس جنڈ سے سردار نوید احمد خان اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا کی ٹیم نے کورسز کے بارے میں بریفنگ دی اس سیمینار میں انجمن تاجران ،وکلاء ،صحا فی،گور نمنٹ سکولز اور پرائیویٹ سکوز کے سربراہان سمیت زندگی کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس کامیابی کا سہرا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 5سید عاطف گیلانی کے سر جاتا ہے اس موقع پر سید عاطف شاہ گیلانی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یونیورسٹی کے قیام سے معیاری تعلیم کو فروغ ملے گا ہمارے سینکڑوں بچے اور بچیاں کوھاٹ اور دور دراز شہروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ہم گورنمنٹ پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے مشکو ر ہیں جنہوں نے ہماری پسماندگی تحصیل میں یونیور سٹی کا قیام عمل میں لایا ہے جس نے تحصیل جنڈ کے سینکڑوں بچوں، بچیاں دہلیز پر معیاری تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔