لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ماہ صیام میں شبہائے قدر اور ہفتہ نزول قرآن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ قرآن جو معجزہ خالدہ ہے اور ضابطہ حیات ہے۔ لیلۃ القدر میں نازل ہوا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ لیلۃ القدر میں مقدرات کو حتمی شکل دی جاتی ہے۔ امام صادقؒ نے فرمایا سال کی ابتداء شب قدر سے ہے۔ اسی رات اس سال کے آغاز سے آئندہ کے آغاز سال تک کے انجام ہونیوالے امور طے کیے جاتے ہیں۔ تیسری بات یہ ہے کہ اس رات کو غسل ،شب بیداری اور متعینہ عبادات و ادبیہ بجا لائی جائیں۔