لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول میں تاجر نمائندوں کی شمولیت کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا انار کلی ،نیلا گنبد اور مال روڈ بارے فیصلوں اور پارکنگ کے منصوبے کیلئے تاجروں سے مشاورت لی جانی چاہیے۔ نواز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو تجاوزات کے متاثرین کوکاروبارکیلئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔