لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد اپنا موبائل دیکر انہیں خوش کردیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ کیویز کیخلاف وائٹ بال سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان نے ایک شارٹ کھیلا جو براہ راست کٹ پر جا لگا۔