قرارداد پاکستان کے بعد مسلمان سیسہ پلائی دیوار بن گئے: ممتاز احمد

لاہور(نامہ نگار)صوبائی وزیر ایکسائز ،ٹیکسیشن  اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے۔یہ دن باور کراتا ہے کہ کس طرح ہمارے بزرگوں نے محنت و جستجواور لگن سے لبریز ہوکر وطن عزیز پاکستان کا حصول ممکن بنایا ۔23 مارچ 1940 کا دن قائد اعظم اور ان کے عظیم رفقاء کی شب و روز کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس دن ہندوستان کے مسلمانوں نے الگ وطن کے حصول کیلئے قرارداد پاس کی جو حصول پاکستان کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔ہندوستان کے مسلمان الگ وطن کے حصول کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور عظیم قائد کی قیادت میں دن رات ایک کرکے الگ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔  

ای پیپر دی نیشن