کوٹ چھٹہ : بھٹہ کالونی کی بیشتر گلیاں ٗ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار 

کوٹ چھٹہ (تحصیل رپورٹر) بھٹہ کالونی کی بیشتر گلیاں ٗ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔مکینوں میں جمعہ خان، اللہ ڈتہ، زبیر احمد سیکندر عباس نے منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ بھٹہ کالونی کے مسائل حل کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 186 اور پی پی 291 کے چوٹی زیریں کی بھٹہ کالونی عرصہ کئی سالوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ بھٹہ کالونی کی بیشتر گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ کالونی میں ہر طرف پڑی گندگی اور سیوریج کا ناقص سسٹم آج بھی ناکارہ ہے جسکی وجہ سے بھٹہ کالونی مسائلستان میں تبدیل ہوچکی ۔ گھروں کے باہر لٹکتی بجلی کی بے ہنگم تاریں کسی بھی بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہیں۔ بھٹہ کالونی کے مکینوں جمعہ خان آللہ ڈتہ جاوید احمد زبیر احمد سیکندر عباس و دیگر نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور سردار احمد خان لغاری سے مطالبہ کیا کہ بھٹہ کالونی میں فوری ترقیاتی کام کروائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن