اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے خیبرپی کے کے 10 ضلعی اور تحصیل کونسلز میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) نے 2، 2 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی اور اے این پی کو ایک ایک نشست حاصل ہوئی ہے، ایک آزاد امیدوار بھی منتخب ہوا ہے، اس کے علاوہ پانچ نشستوں کے نتائج ابھی موصول نہیں ہوئے۔