ایف پی ایس سی امتحانی کے نظام میں جدت لائے، قا ئمہ کمیٹی 

اسلام آ باد ( نمائندہ نوائے وقت)  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے کمیٹی نے فیڈرل سروس کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ سول سروس کے امتحانات کے نظام میں جدت اور بہتری لائے  تاکہ اعلی کوالٹی کے انسانی وسائل کو سامنے لایا جاسکے،کمیٹی نے  فیڈرل پبلک سروس کمیشن ( ایف پی ایس سی ) سے آئندہ اجلاس میں سی ایس ایس امتحانات کے نظام پر  جامع بریفنگ بھی طلب کرلی  جبکہ کمیٹی نے وزارت خزانہ کی جانب سے پرائیویٹ سیکرٹریوں کو ٹائم اسکیل  دینے کے لئے  شرائط اورمعیار پر نظرثانی کر کے  آ فس میمورنڈم جاری کرنے کے معاملہ پر تحقیقات کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹیریٹ کا اجلاس کشور زہرا کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے دوران  وزارت خزانہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں وزارت میں پرائیویٹ سیکرٹری کو ٹائم سکیل  دینے کے لئے جاری کئے گئے آ فس میمورنڈم  کے معاملہ پر غور کیا گیا۔کمیٹی نے پرائیویٹ آئینی ترمیمی بلوں پر غور کرتے ہوئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی کہ  وہ ان بلوں پر جلد فیصلہ کرائے۔ 

ای پیپر دی نیشن