اسلام آباد(وقائع نگار)صدر ِمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اپنے اتحادیوں کو دھمکیوں کا فی الفور نوٹس لیں تاکہ ان کی جماعتوں کو اپوزیشن اور انتشاریوں کے تمسخر کا سامنا نہ کرنا پڑے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ راولپنڈی کے رہنما راجہ آصف علی خان نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسند عناصر چھ نہری مسئلہ کو بنگلہ بندھو آنجہانی شیخ مجیب الرحمن کے چھ نکات کی طرح لا نیحل تنازعہ بنانے کی سازش کر رہے ہیں ،صدر و وزیراعظم آبی وسائل کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیں اور پھر حق بہ حقدار رسید کے مطابق آخری فیصلہ صادر کریں ۔ جسے ہر محب ِوطن دل و جان سے قبول کرنے پر تیار ہوگا ۔