لاہور(نامہ نگار)شہر کو محفوظ بنانے کی لئے مختلف مقامات پر مزید 5 سو کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔سیف سٹیز حکام کے مطابق حساس مقامات، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے مقامات ودیگر ایریازمیں 500کیمرے نصب کئے جائیں گے۔یہ کیمرے ہائی ریزولیشن اور جدید تقاضوں کے مطابق ہیں۔حکام نے بتایا کہ نئی سائٹس پر نیٹ ورکنگ کے ساتھ نئے ٹاورز و کیمرے لگائے جائیں گے۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعدکیمرے انسٹال کئے جارہے ہیں۔