لاہور (سپورٹس رپورٹر) جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح نائومی اوساکا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ اٹلی کی 26 سالہ ٹینس کھلاڑی لوسیا برونزٹی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 27 سالہ جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا شکست دی۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے میچ میں اٹلی کی 26 سالہ ٹینس کھلاڑی لوسیا برونزٹی نے حریف 27 سالہ جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا کو 4-6 ،6-2اور 4-6سے شکست دیکرنہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور دوسرے رائونڈ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔