حضرت علی کی شہادت مسلم تاریخ  کا المناک باب ہے:الطاف شکور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور،جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی و دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ بلا تخصیص تمام مسلمانوں کے لئے محترم ہیں۔ ان کی حکمت و ذہانت اور عدل و انصاف کی تمام دنیا معترف ہے۔ حضرت علی کی شہادت مسلم تاریخ کا ایک المناک باب ہے۔ مسلمان حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات پر عمل کر کے دین و دنیا میں سرخرو ہو  سکتے ہیں۔ آج ملت اسلامیہ دشمنوں کے نرغے میں ہے،اس سے نکلنے کے لئے حضرت علیؑ کی تعلیمات پر عمل ضروری ہے۔ آج ضرورت ہے کہ حضرت علی کے پیغام کو دنیا میں پہنچا کر انسانی اقدار کو پھر بحال کیا جائے، انسانیت کی بقا کے لئے کام کیا جائے

ای پیپر دی نیشن