ضلع اٹک کے نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ کے تفتیشی افسران کیلئے ایک روزہ ورکشاپ

اٹک (نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر ضلع اٹک کے نارکوٹکس انوسٹی گیشن یونٹ کے تفتیشی افسران کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ڈی ایس پی لیگل ملک افتخار نے تفتیشی افسران کو لیکچر دیا جس کا بنیادی مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور درج شدہ مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنا ہے، لیکچر میں تفتیش کے دوران تھانہ جات اور تفتیشی افسران کی طرف سے عام نقائص جن کی وجہ سے ملزمان عدالت میں فائدہ اٹھاتے ہیں کو کم کرنے پر زور دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن