23مارچ 1940 قرارداد پاکستان مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کی  داستان ہے:ڈاکٹر حمیرا طارق

لاہور (لیڈی رپورٹر ) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ، صدروسطی پنجاب نازیہ توحید، صدر لاہور عظمی عمران نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے کہا یوم پاکستان برصغیر میں اسلامی ریاست کے قیام کی جدوجہد کے آغاز کا دن ہے۔ 23مارچ 1940 قرارداد پاکستان سے 14اگست 1947 قیام پاکستان تک کا سفر مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کی داستان ہے۔ عظیم قائدین نے آگ اور خون کا دریا عبور کر کے آزاد وطن تو حاصل کرلیا مگر قوم ذہنی غلامی کے حصار سے آزاد نہ ہو سکی۔

ای پیپر دی نیشن