ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ اور زرعی ترقیاتی بینک  کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (خبرنگار)ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان بھر کے کسانوں کے لیے مالی شمولیت اور جدید زرعی خدمات کو فروغ دیا جا سکے گا۔ اس اسٹریٹجک اشتراک کا مقصد کسانوں کو جدید مالیاتی حل، زرعی میکانائزیشن کی سہولیات اور ماہر مشاورتی خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی زرعی پیداوار میں اضافہ ہو اور وہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کے سی ای او، عامر عزیز نے مالیاتی خدمات میں کسان مرکوز حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ بی ایل زرعی کا مربوط ماڈل کسانوں کو نقد ادائیگیوں کے ذریعے ان کے زرعی اجناس کی خریداری کا موقع فراہم کرتا ہے، اس موقع پر، زیڈ ٹی بی ایل کے صدر اور سی ای او، طاہر یعقوب بھٹی نے پاکستان کے زرعی شعبے پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری پیش کی اور زیڈ ٹی بی ایل کی چھوٹے اور محدود وسائل رکھنے والے کسانوں کی معاونت میں کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔

ای پیپر دی نیشن