راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جناح انسٹیٹیوٹ میں فائن آرٹس طالبات کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے مہمانوں کو اپنے ہاتھ سے تیار کی گئی پیٹنگس پیش کی۔ اس نمائش میں مہمان خصوصی سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان تھے۔ نمائش میں چیف ایگزیکٹو جناح انسٹیٹیوٹ پیرزادہ راحت مسعود قدوسی، پرنسپل کالج جناح انسٹیٹیوٹ مسعود سلطان چودھری سردار غضنفر ایڈوکیٹ نے بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ سٹالوں پر دورہ کیا۔ اس موقع سابق مئیر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ فائن آرٹس کی طالبات نے بہترین فن پارے بنائے میں ان تمام طالبات ان کے اساتذہ اور کالج کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلیمی ادارے آرٹ کی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان میں جناح انسٹیٹیوٹ نمایاں ہے ۔ایسی سرگرمیوں کے انعقاد سے بچوں کی علمی صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تعلیمی قابلیت میں بھی نکھار آتا ہے۔ انہوں نے طالبات کے جذبے کو سراہتے ہوئے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج کی نوجوان نسل اس فن کو سیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ نمائش میں رکھی ہر پینٹنگ اور ماڈل طالبات کی عمدہ کارکردگی کی عکاسی کررہا تھا۔ طالبات کے شاندار شاہکاروں کو مہمانوں کی جانب سے انہیں سراہا گیا