19 سال بعد غریب عوام پر پراپرٹی ظالمانہ ٹیکس مسلط ،عوام سراپا احتجاج 

لاہور(نامہ نگار)ٹائونشپ اورگرین ٹائون کے گھروں کو ہوشربا پراپرٹی ٹیکس کے نوٹس ملنے پرعوام سراپا احتجاج ہیں۔ ٹاؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور سینکڑوں مکینوں نے بڑی رقوم کے ٹیکس وصول ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ محمد سرفراز خان نے کہا 2005 میں حکومت نے 5 مرلہ تک کے گھروں پر ٹیکس معاف کر دئیے تھے۔ مقام افسوس کہ موجودہ حکومت نے اربوں روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے 19 سال بعد غریب عوام پر ظالمانہ ٹیکس مسلط کردیا ہے۔ جس پر عوام حکمرانوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے احسان اللہ وقاص کی کوششوں سے یہ ٹیکس معاف ہوا تھا لیکن اب پھر ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ مقام افسوس  کسی ممبر اسمبلی نے اس پر آواز نہیں اٹھائی۔ محمد سرفراز خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ ٹیکس فل فور معاف کرے اور غریب عوام کو ریلیف دے۔

ای پیپر دی نیشن