گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر رمضان المبارک میں شہریوں کو رعایتی نرخوں پر چینی فروخت کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع گوجرانوالہ/وزیرآباد میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر 26چینی سیل پوائنٹس میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ(دھلے چوک، گلشن اقبال پارک،پکا فتو منڈ)، میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ (گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 بوائز نور پور روڈ، پانی والی ٹینکی، خرم مارکیٹ مین بازار)میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ(واسع مارکی کوٹ قاضی، المکہ مارکی اسلام سٹی عقب گرین ویلی، حنا مارکی کوٹ اسحاق عقب پی ایس او پٹرول پمپ)، میونسپل کمیٹی کامونکی (ملک میرج ہال تولیکی روڈ، اسلام میرج ہال جی ٹی روڈ، مدینہ میرج ہال ریلوے اسٹیشن)، میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں (تحصیل آفس، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2، گورنمنٹ ہائی سکول گھاڑی)، میونسپل کمیٹی وزیر آباد (ویٹرنری ہسپتال سرکلر روڈ، مولانا ظفر علی خاں پارک موتی بازار، سوشل ویلفیئر آفس محلہ گوندل پورہ) میونسپل کمیٹی گکھڑ (پرانی پولیس چوکی تھانہ روڈ، گورنمنٹ پرائمری سکول نزد مسجد مولانا سرفراز)، میونسپل کمیٹی علی پور چھٹہ (ایم سی آفس، چلڈرن پارک، نیشنل میرج ہال منچر روڈ) پر لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ حکومتی ہدایات کیمطابق اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اشیا خوردونوش کی مقررہ قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو تیز رفتاری سے چینی کی فروخت یقینی بنائی جائے،قطارکی صورت میں سیل پوائنٹس پر اضافی اقدامات کئے جائیں،چینی کی سیل کا ریکارڈ مرتب اور شفاف فروخت یقینی ہونی چاہیے۔