حکومت ذاتی مفادات کی بجائے مہنگائی کنٹرول کرے: صاحبزادہ پیر شبیراحمد


لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما اور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے کہاکہ حکومت ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی کا کہنا تھاکہ موجودہ حالات میں جہاں پٹرولیم مصنوعات، ادویات،بجلی، گیس سمیت تمام ضروریات زندگی کی قیمتیں آسماں سے باتیں کررہی ہیں۔ آئی ایم ایف کے دباؤ میں غریب آدمی پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست میں پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر الطاف حسین نقشبندی،  پیر حسنین حالی نقشبندی،پیر جنید احمد نقشبندی، صاحبزادہ طہور احمد نقشبندی، صاحبزادہ محمد طاہر نقشبندی، پیر مختار احمد صدیقی، پیر افتخار نقشبندی، پیر محمد ناصر گل نقشبندی، محمد احسان خان نقشبندی و دیگر شریک تھے۔ نشست کے اختتام پرترکیہ میں حالیہ زلزلے سے جاں بحق مسلمانوں کے درجات میں بلندی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن