قصور(نمائندہ نوائے وقت)پولیس اورمحکمہ فوڈاتھارٹی پنجاب کی متعدد کارروائیوں کے باوجود شہر قصوراورگردونواح میں ناقص اجزاء سے ملاوٹ شدہ دودھ اوردہی کی فروخت جاری دکاندارانسانی جانوں سے کھیلنے لگے کو ئی پرسان حال نہیں جبکہ ضلعی ا نتظا میہ کی ملاوٹ مافیا کے سامنے بے بسی سے شہریوں میں تشویش کی لہر،پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب کی متعدد کار روائیو ں کے باوجود قصور شہراورگردونواح میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے رات و رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے۔ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے،خصوصاً قصور شہر، شہبازخاں روڈ، کچی آباد،کوٹ مراد خاں،کوٹ حلیم خاں،کوٹ پیراں،کو ٹ غلام محمد خاں و دیگر علاقوں میں۔ شہر بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں ناکام قصور شہر کو ملاوٹ شدہ دودھ سے کب پاک کیا جائے گا۔