پلاسٹک مینجمنٹ سسٹم کے تحت لائسنس کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہیں: شیخ عمر حسین

لاہور (کامرس رپورٹر) ایکو فرینڈلی پیکجنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر شیخ عمر حسین نے ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے پلاسٹک مینجمنٹ سسٹم کے تحت لائسنس کے اجراء کے اصولی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی طویل کوششوں کے بعد پلاسٹک مینجمنٹ سسٹم کا تشکیل پانا ایک سنگ میل کی تکمیل ہے جس پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظِ ماحولیات عمران حامد شیخ اور ادارہ کے دیگر ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ایکو فرینڈلی پیکجنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران کی جانب سے لائسنس اپلائی کرنے کے عمل کا آغازکر دیا گیا ہے جو کہ ایکو فرینڈلی پیکجنگ انڈسٹری کے مزید فروغ اور کامیابی میں مدد گار ثابت ہو گا۔ صوبہ بھر میں کئی دہائیوں سے پلاسٹک پروڈکٹ مینوفیچرنگ کا بغیر کسی اعداد وشمار اور نہ ہی با قاعدہ کسی ری سائیکلنگ، پلاسٹک ویسٹ ڈمپنگ سسٹم کے چلنے سے ماحول آلودگی کا شکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن