ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں : طارق محمود

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وچیئرمین مارکیٹ کمیٹی صفدرآباد رانا طارق محمود آف گرمولانے کہا ہے کہ حکومت کو پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے مشکل فیصلے لینے پڑے مگر عام آدمی کی زندگی کو بدلنے کے لیے ایسے فیصلے ضروری تھے سابق حکومتوں کے غیر موثر اقدامات کیلئے حکومت سنجیدگی سے کا م کر رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب کو مل کرملکی تعمیرو ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریںتحریک انصاف ملکی ترقی اور خوشحالی اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کثر اٹھا نہیں رکھے گی جلد ہی ملک میں انصاف کا بول بالا اور کرپشن کرنے والوں کا کڑا محاسبہ ہوگا ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا رانا طارق محمود نے کہاکہ ملک کی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے کرپٹ سیاستدانوںنے ملک اور قوم کو لوٹنے کا نام سیاست رکھ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن