مری (نامہ نگار خصوصی) مری کے مضافاتی علا قے تھانہ پتریاٹہ پھپھڑیل کے مقام پرشادی کی تقر یب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے پر مری پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوے ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔اس طرح ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی ہدایت پر اے ایس پی/ ایس ڈی پی او مری زمان علی کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پتریاٹہ سعید اکبر کیانی اور ان کی ٹیم نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے پر ملزمان کی گرفتاریاںعمل میں لائی گئیں ۔ ایسے میںڈی پی او مری آصف امین اعوان کی جانب سے بتایا گیا کہ شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور اسلحہ کی نمائش قانونا جرم ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔