عزت دار لوگ ہیں ‘ واہ کینٹ کا بچہ بچہ ہمارے کردار‘ خدمات سے آگاہ ہے : ملک جلوئد انور سیٹھ

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ کی معروف کاروباری وسماجی شخصیت ملک جاویدانورنے پولیس کے اعلی حکام،ڈی آئی جی راولپنڈی،اورسی پی او راولپنڈی سے گزارش کی ہے کہ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے علاقوںمیںقبضہ گروپوںکی سرگرمیوں کو لگام دی جائے،انہوںنے کہاکہ 16/4/2025 کوشام سات بجے کے قریب میرے چھوٹے بھائی ملک شفقت انور اوربھانجے ثاقب سہیل کونامعلوم موٹرسائیکل بردارمسلح افرادنے جی ٹی روڈپرواہ پیلس ہوٹل کے قریب اسلحہ کی نوک پرمہران گاڑی میںاغواکرنے کی کوشش کی،جس پرہم سب لوگ مو قع پرپہنچ گئے،اورپولیس کوفون کرکے آگاہ کیا،جب میرابھائی اوربھانجاتھانہ صدرواہ پولیس پہنچے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا،توپولیس والو ںنے کہاکہ آپ کے خلاف لیاقت نوازسکنہ بانیا ں تحصیل ٹیکسلاکی جانب سے پہلے سے مقدمہ درج ہے،چنانچہ ملک شفقت اورثا قب سہیل کوتھانہ صدرو اہ پولیس نے متذکرہ مقدمہ میںگرفتارکرلیا،تاہم دوسرے روزٹیکسلا کچہری عدا لت سے ملک شفقت اورثاقب سہیل کوضمانت پرر ہاکردیاگیا،ملک جاو یدا نورکاکہناہے کہ لیاقت نواز نامی شخص نے جس اراضی کاتذکرہ کرکے میرے بھا ئی اوربھانجے کے خلاف مقدمہ درج کرایا،ہماری ذاتی ملکیت ہے،اورعرصہ درازسے ہی ہمارے زیر قبضہ ہے،مدعی مقدمہ نے پولیس کواندھیرے میںرکھتے ہوئے جھوٹ کا سہا رالے کرغلط مقدمہ درج کروایا،جس پرہم نے ایس ایچ او تھانہ صدرواہ پولیس کوالگ درخواست پیش کی،ڈی ایس پی واہ سرکل کوبھی ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا،لیکن کوئی شینوائی نہیںہورہی،ملک جاویدانورنے کہاکہ ہم عرصہ درازسے اندرون ملک اوربیرون ملک ملکی تعمیروترقی کیلئے شاندارخدمات انجا م دے رہے ہیں،لیکن پولیس حکام ہمارے سا تھ انصا ف کی بجائے بے بنیاداورجھوٹامقدمہ درج کروا نے والے لوگوںکوسپورٹ فراہم کررہے ہیں ،جوکہ سرا سرزیادتی ہے،ملک جاویدانور(نیشنیلٹی ہولڈرانگلینڈ )نے ڈی آئی جی راولپنڈی اورسی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیاہے کہ مقدمہ نمبر695/2025تھانہ صدرواہ کی غیرجانبدارانہ اورمنصفانہ تحقیقات کرکے مقدمہ کے اخراج کاحکم جاری کیاجائے،کیونکہ ہم عزت دار،اورشریف شہری ہیں،اورتحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کابچہ بچہ خوب جانتاہے،کہ عرصہ درازسے موضع لوہسرشرفوتحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے علاقہ میںجدی مالکان کون چلے آرہے ہیں16/4/2025کے واقعہ سے ہماری نیک نامی اورشہرت پرنہ صرف حملہ کیاگیا،بلکہ ہمیںاپنی ہی ملکیتی زمین سے محروم کرنے کیلئے مدعیان مقدمہ کوہمارے خلاف ایف آئی آر،درج کرکے موقع فراہم کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن