کراچی(کامرس رپورٹر)کاپاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی رہی ‘مارکیٹ سرمائے میں 19ارب72کروڑ99لاکھ26ہزار71روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 47.45فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑ ھ گئیں۔کے ایس ای 100انڈیکس 46.97پوائنٹس بڑھ کر118430پوائنٹس‘کے ایس ای 30انڈیکس8پوائنٹس اضافے سے 36403 پوائنٹس،آل شیئرزانڈیکس 98پوائنٹس گھٹ کر 73872پوائنٹس اور کے ایم آئی30 انڈیکس 520پوائنٹس کمی سے 178989پوائنٹس پرآگیا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر 14444 ارب 56ک روڑ74 لاکھ11ہزار 522روپے ہوگیا۔گزشتہ روز 30ارب روپے مالیت کے 74کروڑ 8لاکھ72ہزار571حصص کے سودے ہوئے۔مجموعی طور پر 451کمپنیوں کا کاروبار ہوا‘214کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،196میں کمی اور41کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔