قلعہ دیدار سنگھ: گندم سستی ہونے کے باوجود نان روٹی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)گندم سستی ہونے کے باوجود نان روٹی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں،وزن بھی انتہائی کم۔ رواں سال گندم کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود نان روٹی سستی نہ ہو سکی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچ سکا،نان بائیوں نے ضلعی انتظامیہ کی قیمت اور وزن مقرر ہونے کاحکم ہوا میں اڑا دیا ہے۔ اور شہر میں نان 25 روٹی 20 روپے تک فروخت ہو رہی ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ نان بائی مہنگائی کے اس دور میں غریبوں سے نوالہ چھین رہے ہیں۔ انتظامیہ ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی سے نہ صرف تنخواہ دار طبقہ بلکہ سفید پوش مڈل کلاس سے لے کر عام عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ نئے نرخ نامے جاری کرکے اس پر عملدرآمد کرواکرائے۔

ای پیپر دی نیشن