ڈومیسائل برانچ چونیاں میں تین ہفتوں سے کام بند، نوجوانوں کا احتجاج

الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت)ڈومیسائل چونیاں برانچ میں تین ہفتوں سے کام بند ہے ، جس پر نوجوان سراپا احتجاج بن گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈومیسائل چونیاں برانچ میں گزشتہ تین ہفتوں سے ڈومیسائل کے اجرا کا عمل بند ہے، جس کی وجہ سے تحصیل بھر کے درجنوں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ ڈگری، ملازمت یا دیگر ضروری امور کے لیے ڈومیسائل حاصل کرنے کے خواہشمند سائلین روزانہ دفتر کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکے ہیں، مگر متعلقہ عملہ کی جانب سے ہر بار "ڈاک جاری نہیں ہوئی" کا جواب دے کر معاملہ ٹال دیا جاتا ہے۔ سائلین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن