ننکانہ : 9 کانسٹیبل کی  ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

 ننکانہ صاحب (نامہ نگار )9 کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈی پی او سید ندیم عباس نے ڈی ایس پی لیگل محمد نعیم کے ہمراہ رینک لگائے۔ ترقی پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل زمان منظور، شفاقت حسین، طاہر عباس، حسیب احمد، مدثر نذر، محمد ثقلین، محمد انور، محمد شفیق اور لیڈی ہیڈ کانسٹیبل انیلہ لیاقت شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن